پنجاب:تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں سکیورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 3 مرحلوں میں سکیورٹی کلیئرنس دی جائے گی۔ پہلے مرحلے کی ہدایات پوری ہونے پر 12 جنوری کو تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے کے حفاظتی اقدامات ڈیڑھ ماہ تک مکمل کرنا ہوں گے۔ تیسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرنا ہوں گے۔ کسی بھی مرحلے پر حفاظتی اقدامات مکمل نہ ہونے پر تعلیمی ادارہ بند کر دیا جائے گا۔