جامعات کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کیا جائے: ہائر ایجوکیشن کمشن

اسلام آباد (صباح نےوز) اعلیٰ تعلیمی کمشن نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں بند کرنے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کمشن نے کہا ہے جامعات کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور تعطیلات میں توسیع سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ اعلیٰ تعلیمی کمشن نے طالب علموں اور اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعطیلات کے بارے میں معلومات کیلئے اپنی متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔
جامعات/ نوٹیفکیشن