حافظ آباد: غیر حاضری پر 11لیڈی ٹیچرز ملازمت سے برخاست، 35 کو شوکاز نوٹس
حافظ آباد (نامہ نگار) غیر حاضری پر ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی 11 لیڈیز ٹیچرزکو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے 35 کو شوکاز نوٹس جاری ان خیالات کیا اظہار غزالہ انور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کررہی تھی انہوں نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والی ٹیچر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیںگی لہذا ٹیچرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیںاسی میں ان کی بہتری ہے۔ غزالہ انور نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کے چھ مراکز میں میٹنگ کرکے سیکورٹی کے بارے میں سخت ہدایات دے دی ہیں سیکورٹی کے سلسلہ میں لاپروائی اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی جس سکول میں چوکیدار نہیں اس سکول کی ہیڈ مسٹریس گائوں والوں کی مدد سے چوکیدار رکھیں اور اگر فروغ تعلیم میں فنڈ موجود ہے تو اس سے تنخواہ پر بھی چوکیدار رکھ سکتے ہیں سکول سے متعلقہ کوئی بھی مسئلہ ہو فوراًاپنی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کریں ۔