قائداعظم، نمل، نسٹ، بحریہ، بین الاقوامی اسلامی اور ائریونیورسٹی بند کر دی گئیں

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث متعدد وفاقی یونیورسٹیوں کو بند کردےا گےا ہے۔ بند ہونے والی جامعات مےں قائد اعظم ےونےورسٹی، نمل ےونےورسٹی، بحرےہ ےونےورسٹی، نسٹ، ائرےونےورسٹی اور بےن الاقوامی اسلامی ےونےورسٹی شامل ہیں۔ قائداعظم ےونےورسٹی کو غےرمعےنہ مدت کےلئے بند کردےا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائداعظم ےونےورسٹی مےں تےن داخلی راستے ہےں، سکیورٹی کےلئے داخلی انتظامات کئے گئے تھے تاہم ےونےورسٹی انتظامےہ نے ےونےورسٹی کو غےر معےنہ مدت کےلئے بند کردےا ہے۔ نمل ےونےورسٹی 22 دسمبر سے 26 دسمبر تک بند رہے گی۔ ےونےورسٹی مےں اےم فل کےلئے ہونے والے داخلہ امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، آئندہ تارےخ کا اعلان بعدازاں کےا جائیگا، نسٹ 22 سے 28 دسمبر تک بند رہے گی۔ 24 دسمبر کو ہونیوالا کانووکےشن منسوخ کر دےا گےا ہے۔ بحرےہ ےونےورسٹی 22 دسمبر سے 28 دسمبر تک بند رہے گی۔ بےن الاقوامی اسلامی ےونےورسٹی کو اےک ہفتے کےلئے بند کردےا گےا ہے۔ نےشنل ڈےفنس ےونےورسٹی (اےن ڈی ےو) کو بند نہےں کےا گےا۔
یونیورسٹیاں بند