شعبہ تاریخ پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار برطانوی مورخ ڈاکٹر مارکس وکسل کا خطاب
لاہور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری‘ پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سیمینار میں ”اسلام آباد کی تاریخ‘ ثقافت اور اہمیت“ کے حوالے سے یونیورسٹی آف لندن کے پروفیسر اور معروف سکالر ڈاکٹر مارکس وکسل نے لیکچر دیا۔ چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ نے صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فراز انجم‘ ڈاکٹر رخسانہ‘ ڈاکٹر محبوب حسین‘ غازی محمد عبداللہ‘ معروف محقق اور سینئر صحافی محمد زابر سعید بدر سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔