غزہ میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے کی انکوائری ہو گی: بان کی مون

غزہ میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے کی انکوائری ہو گی: بان کی مون

نیویارک (بی بی سی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی حالیہ لڑائی میں اقوامِ متحدہ کی سہولتوں پر حملوں کی انکوائری شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تحقیقات سے ان سنجیدہ واقعات کا جائزہ لیا جائیگا جہاں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ انکوائری ان الزامات کا بھی جائزہ لے گی کہ فلسطینی مجاہدین نے اقوامِ متحدہ کی سہولتوں کو اسلحہ رکھنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس لڑائی میں تقریباً 2,100 فلسطینی شہید، 67 اسرائیلی فوجی اور 6 عام اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز اس اور اس طرح کے دوسرے واقعات کی مکمل تحقیقات کریں گی جہاں اقوامِ متحدہ کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا اور کئی معصوم افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں لڑائی کے دوران عام شہریوں نے پناہ لی تھی۔