2 عہدوں کا معاملہ‘ معین خان اور پی سی بی کے درمیان ’’سرد جنگ‘‘ فیصلہ آج ہو گا

2 عہدوں کا معاملہ‘ معین خان اور پی سی بی کے درمیان ’’سرد جنگ‘‘ فیصلہ آج ہو گا

 لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آج خواتین ونگ کی چیئرپرسن کی نامزدگی کے علاوہ دورہ لاہور (نمائندہ سپورٹس) گورننگ بورڈ کے آج ہونیوالے اجلاس میں کرکٹ میں دوہری ذمہ داریاں نبھانے والے تمام افراد کے مستقبل کا  فیصلہ متوقع ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر و چیف سلیکٹر معین خان ہیں‘سے بھی ایک ذمہ داری واپس لے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں وہ چیف سلیکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔محمد اکرم بھی رکن سلیکشن کمیٹی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کا کردار  محدود کر دیا جائیگا۔ اعجاز احمد رکن سلیکشن کمیٹی اور بیٹنگ کوچ این سی اے، علی ضیاء ممبر جونیئرسلیکشن کمیٹی، سینئر جنرل منیجر نیشنل کرکٹ اکیڈمی، شاہد اسلم منیجر کوچ ایجوکیشن این سی اے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ اور سلیم یوسف اے ٹیم کے منیجر اور ممبر سلیکشن کمیٹی ہیں۔گورننگ بورڈ میں مستقبل میں بھی اہم عہدوں پر کام کرنیوالے افراد کو دوہری ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔