موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں 2 قومی نظریے پہ لیکچرز
لاہور(خصوصی رپورٹر) صفہ اسلامک ماڈل سکول سنگھ پورہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے قصرِ بہبود ویمن ویلفیر سنٹر ایم بلاک ماڈل ٹائون‘ اقراء اسلامک تحفیظ القرآن ماڈل ٹائون‘ مدرسہ حلیمیہ سعدیہؓ کرشن نگر اسلام پوہ اور دی اسلامیہ ہائی سکول نواز موڑ باگڑیاںمیں دو قومی نظریے پہ لیکچرز دیئے۔