سر کاری اسکو لو ں میں بھی سمر کیمپ قائم کئے جائیں ، سر دار علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سیاحت ، ثقافت سید سردار علی شاہ نے موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ بچوں کی تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ا س سلسلے میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو لیے بھی سمر کیمپ منعقد کئے جائیں جسے پسماندہ اضلاع بڑھارہے ہیں تھرپارکر سوئزرلینڈ کی طرح سیاحتی مرکز ہوگا وہ پیر کومقامی ہوٹل میں سمر کیمپ گالا میں خطاب اور بچوں میں سرٹیفکیٹ ، انعامات تقسیم کررہے تھے اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ بچے تیراکی سیکھ رہے ہیں اور اچھے تیراک ہیں ۔ نہوں نے کہا کہ والدین پر لازم ہے کہ وہ بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کریں اور اس بات سے پریشان نہ ہوں کہ بچے گھر سے باہر غیر محفوظ ہیں حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائی ہے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایسے پروگرام ہوں تاکہ بچوں سمیت نوجوان اس سے فائدہ اٹھاسکیں اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے صوبائی و زیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچے اس ملک کا مستقل ہیں ان کی کوشش ہوگی کہ کرکٹ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی جائے۔