آغا خا ن یو نیو رسٹی بو رڈ ‘ میٹرک اور انٹر کے نتائج کا اعلان

کراچی ( نیو ز رپو رٹر) آغا خا ن یو نیورسٹی ایگزامنشین بو رڈ نے مئی2017 میں ہونے والے میٹرک اور ا نٹر کے امتحا نات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ دونو ں میںطالبات کا پلڑا بھاری رہا جنہو ں نے پہلی پوزیشنوں پر قبضہ جما لیا ۔ انٹر میںا ٓغا خا ن ہائر سیکنڈری اسکو ل کر یم آبا د کراچی کی مر یم سجا د نے1100 میں سے1050 مارکس لیکر پہلی پو زیشن حا صل کی ۔ اسی اسکو ل کی عروج عثما نی 1028 نمبر لیکر دوسری اور نصرت جہاں کا لج کی مقدسہ علوی 1022 نمبر لیکر تیسری پو زیشن لے سکیں ۔ میٹرک میں پی ای سی ایچ ایس گر لز اسکول کی فضہ ربا ب 1100 میں سے1037 مارکس لیکر اول رہیں ۔ نصرت جہاں اکیڈمی گرلز ہا ئی اسکو ل ثمر ین راجہ 1029 نمبر لیکر دوسرے اور آغا خا ن اسکول گارڈن کی شمسہ 1027 ما رکس کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہیں ۔