فل ہرسٹ اسکول سولجر بازار کی تاریخی حیثیت برقرار رکھیں گے ‘ مہتاب ڈہر
کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے تعلیم اور خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ھے کہ جوفل ہرسٹ اسکول سولجر بازار کی تاریخی حیثیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور اس کو ایک ماڈل اسکول بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی اسکول پر قبضہ نہ کرسکے اور بچوں کی تعلیم کا حرج نہ کرسکے۔ یہ بات انہوں نے جوفل ہرسٹ اسکول سولجر بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم اسکولز عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسکول کی بیرونی و اندرونی تاریخی اسٹرکچر کو برقرار رکھا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیوں کو ڈسٹرب نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا کہ جوفل ہرسٹ اسکول کے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔ تحقیقات کی گئیں۔ گرفتاریاں بھی کی گئیں اور سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر وزیر اعلی سندھ نے فوری اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر راستے کی تمام روکاوٹیں تین ماہ کے قلیل عرصے میں دور کی گئیں۔