علم طاقت ہے !!

علم طاقت ہے !!

مشہور کہاوت ہے کہ علم طاقت ہے ۔تعلیم وہ سمندر ہے کہ جس میں ڈبکی لگا کر انسان کامےابیوں کی معراج پا سکتا ہے ۔ایک تعلیم ےافتہ شخص کو اس بات کی خبر ہوتی ہے کہ اس کی ذہانت،علم اور مہارت اس کی شخصیت کا حصہ ہیں ۔اہلےت لوگوں کو کھینچتی ہے ۔دوسروں کو آپ سے رہنمائی حاصل کرنے پر آمادہ کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کا جو حشر ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔تعلیم کے نام پر جو بے قاعدگےاں کی جارہی ہیں وہ قابلِ مذمت ہیں ۔حالانکہ گزرے وقتوں میں جب تعلیم کے میدان میں مسلمان آگے تھے تو بڑے بڑے مسلم سائنسدان سامنے آئے جنہوں نے انسانیت کی بہبود کے لئے اعلیٰ خدمات انجام دیں لیکن جیسے ہی ہم نے تعلیم پر توجہ دینی کم کردی ہم پستیوں میں گرنے لگے ۔اب ہماری قوم تعلیمی میدان میں کافی پیچھے ہے ۔آج ہمارے ملک کو یر غمال بنانے والی طاقتیں بھی یہاںتعلیمی اداروں پر اپنے تخریبی ہتھکنڈوں کے ذرےعے بربادی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔تعلیم صرف روزگار حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ آج کے زرائع رسل و رسائل اور گلوبل ویلج کے دور میں حالات کا مقابلہ کرنے کا نام ہے ۔اگر آج کے دور میں نظر ڈالی جائے تو دیکھنے میں آتا ہے کہ قوموں میں تعلیم کا حصول تو بڑھ رہا ہے مگر تہذیب و اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوٹتا جا رہا ہے اور قومیں ترقی تو کرتی ہیں پر ان میں احساسِ مروت ختم ہوتاجارہاہے ۔ارباب اقتدار سے گزارش ہے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اسے اولین ترجیح بنائیں کےونکہ آج کے طلبہ کو ہی کل کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔لہٰذانوجوان بھی علم حاصل کریں اور اپنی شخصیت کو جلا بخشیں ۔(حلیمہ عرفان۔کراچی )