نیوز

18 جون 2017

کراچی ( خصوصی رپورٹر ) قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا بلاک20میں منعقدہ تعلیمی و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ علم انبیاءکی میراث ہے ،اسکے حصول کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے ۔کیونکہ اس وقت مسلمان تعلیمی و تربیت کے معاملے میں دوسری اقوام سے بہت پیچھے ہیں اور جب تک ہم جدید تعلیم ،ٹیکنالوجی کے حصول کی طرف توجہ نہیں دینگے ترقی ممکن نہیں ،انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دین کے ساتھ ساتھ دنیا کی تعلیمات کو بھی حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ انسان دوسروں کے مقابلے میں بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے ،بعد ازاں قاری اکیڈمی اور دیگر مدارس کے طلبہ و طالبات نے نعت و منقبت پیش کی ،اس موقع پر اساتذہ و والدین ،معلمین اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی،بعد ازاں بہتر نعت خوانی پر طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں