جمہوریت کی اصل حفاظت تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے مراد علی شاہ نے فرینکلن اور روز ویلٹ کے اقوال پڑھے

کراچی(وقائع نگار)جمہوریت اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک اپنے انتخاب کا اظہار کرنے والے اس کو عقل مندی سے منتخب نہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے بجٹ تقریر میں فرینکلن روز ویلٹ کا یہ مشہور قول بھی پڑھا اور کہا کہ جمہوریت کی اصل حفاظت تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لئے حکومت سندھ نے نئے مالی سال کے وسائل کا سب سے بڑا حصہ تعلیم کےلئے مختص کیا ہے رواں مالی سال کے مقابلے میں اگلے مالی سال کے دوران 24 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔