تعلیم کا بجٹ 5 فیصد کیا جائے طلبہ تنظیمو ں کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپو رٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طلبہ تنظیموں کی طرف سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ تعلیم کا بجٹ 5% کیا جائے مگر وفاقی حکومت نے طلبہ تنظیموں کے مطالبہ کو اس بار بھی نظر انداز کرکے تعلیم جیسے اہم شعبے کےلئے قلیل رقم مختص کرکے اس شعبہ کے ساتھ مذاق کیا ہے ،تعلیم دشمن اور غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنی عیاشیوں کےلئے حکمرانوں نے ہمیشہ بھرپور حصہ بجٹ سے نکالا مگر تعلیم جیسا بنیادی جو شعبہ قوم تیار کرتا ہے اس کےلئے مناسب رقم مختص نہ کی گئی جو کہ قابل مذمت فعل ہے ،انہوں نے کہا کہ اس قدر کم تعلیمی بجٹ میں حکومت تعلیمی انقلاب کا الف بھی پورا نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ مجموعی موجودہ بجٹ غریب پر ڈراو¿ن حملہ ہے ن لیگ اپنے آخری سال اقتدار میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی۔