عبدالحفیظ کاردار اسکول کپ کرکٹ
حیدرآباد(پ ر ) عبدالحفیظ کاردار اسکول کپ میںدی سٹی اسکول نے کیڈٹ کالج پیٹارو کی ٹیم کو 17رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 103رنز بنائے جواب میں کیڈٹ کالج کی ٹیم 86رنز بناسکی۔دوسرے میچ میں ورکرز ماڈل اسکول نے لطیف نیازی ہائی اسکول کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ناکام سائیڈ 72رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ورکرز ماڈل کی ٹیم نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نور محمد ہائی اسکول نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹنڈو حیدر کو دو وکٹوں سے زیر کیا۔