انٹرامتحانات : واٹس اپ سے نقل کرتے 7 طلبا رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
کراچی (نیوز رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات میں سپر ویجیلنس ٹیم نے پاکستان شپ اونر گورنمنٹ کالج میں کاروائی کرتے ہوئے سات طلباء کو واٹس ایپ کی مدد سے نقل کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑا ۔ تمام امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر شروع ہوئے ۔ آج پہلی شفٹ میں ریاضی سال اول اور دوسری شفٹ میں معاشیات سال اول کا پرچہ ہوا۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈپروفیسر انعام احمد اور قائم مقام ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے صبح کے اوقات میں گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج، ملیر کینٹ کا اچانک دورہ کیااور وہاں کئے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر جنرل، پرائیویٹ اسکولز نے صبح کے اوقات میں گورنمٹ ڈگری بوائزکالج، KMC اسٹور کا دورہ کیا اور پورے امتحانی نظام کا بغور معائنہ کیا اسکے علاوہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی تشکیل کردہ سپر ویجیلنس ٹیم نے سپیرئیر گورنمنٹ سائنس کالج، شاہ فیصل کالونی اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج، رزاق آباد کا دورہ کیا جبکہ دوپہر کے اوقات میںگورنمنٹ ڈگری بوائز کالج، جنگل شاہ کیماڑی اور نبی باغ زیڈ۔ایم۔ گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا اور وہاں پر انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے کئے گئے انتظامات اور جاری امتحان کا معائنہ کیا ۔بدھ کو نقل کے سات کیسز رپورٹ ہوئے۔!