سولجر بازار اسکول کیس 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (وقائع نگار) سیشن جج شرقی کی عدالت نے سولجر بازار میں اسکول کی عمارت گرانے کے کیس میں 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ مقدمے میں نامزد دو ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے درخواست دائر کی تھی۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا ان کی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے ملزمان ذیشان اور عابد کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے زرضمانت بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔ مزید سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان کے خلاف سولجر بازار تھانے میں سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
عبوری مضامین