پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے : ترک خاتون اول

اسلام آباد(آئی این پی )ترک خاتون اول ایمینہ اردگان نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہرطرح کی مددکرنے کو تیار ہیں۔وہ جمعرات کو ریڈ کریسنٹ کے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر ر ہی تھیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے۔کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار خواتین کی تعلیم پر ہے،ناکام بغاوت کے دوران پاکستان کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔۔انہوں نے کہاکہنوزائیدہ بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے جس پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہرطرح کی مدددینے کو تیار ہیں۔اس موقع پر ترک خاتون اول نے ہلال احمر کو 20الیکٹرانک چیئرز اور دس انکوبیٹرعطیہ کئے۔