راولپنڈی تعلیمی بورڈنتائج، خاص خاص نکات تیسری پوزیشن پر چار خو ش نصیب طلبائ شہر میں رابطہ آفس قائم کرنے کی خوشخبری
راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ٹاپ پوزیشن میں تیسری پوزیشن کے حامل چار سٹوڈنٹس رہے۔ حسن اتفاق سے چاروں خوش نصیب طالبات ہیں جن کے 1077 نمبرتھے تیسری پوزیشن پانے والوں میں اریبہ اسلم‘ ام سلمیٰ‘ رمیصاءواجد اور میمونہ افضل شامل تھیں....چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف مجموعی 77 فی صد رزلٹ پر بہت مسرو تھے انہوں نے خوشخبری سنائی کہ آئندہ دو ماہ میں راولپنڈی شہر میں بورڈ کا سہولت آفس قائم کر دیا جائے گا جس سے امتحانات‘ رزلٹ ، ڈیٹ شیٹ اور مارکس شیٹ سے متعلق معلوما مل جایا کرے گا.... بورڈ انتظامیہ کی اس بار مہمانوں کی خاطر مدارت پر بھرپور توجہ دی۔ فنگشن کے دوران پانی کی فراہمی کا سلسلہ دراز ہوتا رہا ، اختتام اور قومی ترانے کے بعد بھی بورڈ انتظامیہ کے ساتھ ارسلان چیمہ‘ راجہ نصراللہ جالپ‘ اسلم ناز اور دیگر آفیسران موجود رہے.... چیئرمین بورڈ نے شرکاءکو بتایا کہ امتحانی معاملات کو کمپوٹرائز کرنے کی عمر اڑھائی برس ہے جبکہ لاہوربورڈ گزشتہ دس سال سے اس سسٹم سے منسلک ہے الحمداﷲ ہم بہتر کاکردگی پر صوبے کے تین ٹاپ بورڈ کی فہرست میں شامل ہیں....اس بار تعلیمی حلقوں نے اطمینان کا سانس لیا چیئرمین ڈاکٹر ظریف ، سکرٹری رانا جاوید‘ کنٹرولر عابد حسین کھرل کو اسٹیج پر جگہ مل گئی تقریب جاری تھی کہ ایم پی اے زیب النساءاعوان آگئیں انہیں جگہ دینے کے لئے لیگی راہنما راحت مسعود قدوسی کو اپنی نشست چھوڑنا پڑی.... تقریب میں تلاوت اصغر مال کالج کے حافظ نصیر احمد فاروقی‘ نعت وجیہہ نے پیش کی جبکہ وقارالنساءکالج کی طالبات نے ملی نعمہ پیش کیا۔