خیبر پی کے حکومت کا پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) خیبرپی کے حکومت نے رواں سال سامنے آنے والی تجویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپی کے کی کابینہ نے صوبے کی ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جنوری میں دی جانے والی تجویز کو رواں ہفتے منظور کر دیا ہے جس کے تحت اب سرکاری پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق صوبےمیں 23 ہزار پرائمری سکول ہیں جن میں 72110 اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہین جن میں 45525 مرد اساتذہ جبکہ 26585 خواتین ٹیچرز ہیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا ایڈوائزر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی کیبنٹ جس کی سربراہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کر رہے تھے نے اس تجویز کو منظور کیا ہے۔ خیبرپی کے حکومت ماڈرن ایجوکیشن کے لئے 14 ہزار ٹیچرز بھرتی کرے گی۔ برطانیہ کے پرائمری سکولوں میں 88 فیصد خواتین ٹیچرز ہیں جبکہ 12 فیصد مرد ٹیچرز ہیں۔
صرف خواتین اساتذہ