صادقین آرٹ سوسائٹی کے تعلیمی پراجیکٹ ”ستاروںکے درمیان©“ کا آغاز
اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر)صادقین آرٹ سوسائٹی نے اپنے تعلیمی پراجیکٹ ”ستاروںکے درمیان©“ کا آغاز کر دےااس پراجیکٹ کےتحت صادقین آرٹ سوسائٹی کی ٹیم پاکستان کے مختلف غریب اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور وہاں موجود مزدور اور دکانوں میں کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کرنے کے لیے کشش کرے گی۔ اس پراجیکٹ کا اصل مقصد ان بچوں کے لیے ایک ہنر مند ماحول کی تشکےل ہے جس میں ان کو ڈرائنگ اور خطاطی کی تنکنیکی مہارت سے روشناس کروایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں صادقین آرٹ سوسائٹی نے اپنے ساتھی اداروں کے ساتھ ماسٹر ایوب سکول کا رخ کیا جس میں مختلف شعبہءزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔