چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلےم کوٹلی ستیاں میںکلاس فور کےلئے بھرتی کی تفصیلات معہ میرٹ لسٹ طلب کرلی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے محکمہ تعلےم کوٹلی ستیاں میںکلاس فور کےلئے بھرتی کی تفصیلات معہ میرٹ لسٹ طلب کرلی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن قاضی ظہور الحق کو منگل کو طلب کرلیا سائل خالد محمود نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے سکول کیلئے آٹھ کنال جگہ اس لئے دی تھی کہ اسے کلاس فور میں بھرتی کیا جائے گالیکن اسے بھرتی نہیں کیا گیا ہے ۔