حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کیخلاف اساتذہ 19اپریل کو احتجاج کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)19 اپریل کو مسجد شہدا سے وزیر اعلیٰ دفتر تک تعلیم دشمن پالیسوں کے خلاف اساتذہ بھر پور احتجاج کریں گے .خوف و ہراس کے ماحول نے اساتذہ کو پری میچور ریٹائر منٹ پر مجبور کر دیا ہے۔ اساتذہ کو تدریسی ماحول سے نکال کر گلی محلوں میں بچو ں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر لگا دیا گیا ہے۔ اس سے بڑھ کر اساتذہ کی کیا تذلیل ہوگی۔ مرد و خواتین اساتذہ سروے میں ڈیوٹی دے رہیں ہے اور پیڈا کی تلوار اُن کے سر پر لٹکادی گی ہے۔ افسران تعلیم اضلاع میں محکمانہ ان سروس پروموشن دینے ،پے پیکچ اور ریگولر کرنے کے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کر رہیں ہیں۔ اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکشن میں بلاجواز تاخیر تعلیمی اداروں کی نجکاری اور بلا جواز سزاﺅں کے خلاف اور دیگر مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنونیر طارق محمود ، حافظ غلام محی الدین، حافظ عبدالناصر، اللہ بخش قیصر، محمد اجمل شاد، اللہ رکھا گجر، رشید احمد بھٹی ، محمد اسلم گجر، محمد اشفاق احمد نسیم اور کاشف شہزاد چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی گروہ کو سرکاری سرپرستی میں احتجاج سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ یوئینڈ ٹیچرز کونسل کی قیادت عرصہ دراز سے اساتذہ کے حقوق کے لےے جہدوجہد کررہی ہے۔ ایوان اقبال لاہور میں ہونے والا اجلاس اور احتجاج اساتذہ پنجاب کا یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی قیادت پر بھر پور اعتماد تھا۔ ہم اساتذہ کے مفاد ات کا سودا کسی گروہ کو نہیں کرنے دےں گے۔ منزل کے حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی۔19اپریل بروز بدھ بوقت دو بجے دن اساتذہ پنجاب مسجد شہدا سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کر کے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کر دےں گے۔