ماڈل کالج برائے طالبات اےف سکس ٹو مےں ہفتہ تقرےبات اختتام پذیر
اسلام آباد(جو ا ئے جو ز ف) ماڈل کالج برائے طالبات اےف سکس ٹو مےں ہفتہ تقرےبات کے آخری روز انگزےزی نظم پڑھنے اور مقابلہ گلوکاری کا انعقاد کےا گےا، مقابلہ گلوکاری دو حصوں پر مشتمل تھا جس مےں غزل گائےکی اور نور جہاں کو خراج عقےدت پےش کرنے پرمبنی تھا، تقرےب کی مہمان خصوصی معروف اداکارہ مشی خان تھےں جبکہ منصفےن کے فرائض نعمان لاشاری، جےا ملک، گل محمد اور عمران علی نے سر انجام دےئے، اس مقابلے مےں چھ تعلےمی اداروں کی طالبات نے حصہ لےا، غزل گائےکی مےں تہمےنہ ارشد ماڈل کالج اےف سےون فور، تطہےر فاطمہ مےزبان کالج، مہرب دلاور باالترتےب اول، دوئم اور سوئم قرار پائےں جبکہ تطہےر فاطمہ، لارےب رفےق ماڈل کالج اےف سےون ٹو کے حق مےں دستبردار ہوئےں، معروف گلوکارہ نور جہان کو خراج تحسےن پےش کرنے کے مقابلے مےں طالبات نے انکے گائے ہوئے پنجابی گانے پرفارمنس کےساتھ پےش کئے اور پوزےشن حاصل کرنے والوں مےں کشمےر روڈ کالج کی حرا کرےم اول، لارےب اےنڈ گروپ اےف سکس ٹو کالج دوئم جوکہ مہرب اےنڈ گروپ آئی ٹےن فور کالج کے حق مےں دستبردار ہو گئےِ، تےسرز انعام حرا واحد ماڈل کالج اےف سےون ٹو نے حاصل کےا، پرنسل کالج پروفےسر عالےہ درانی نے کالج ہذا کے تمام اساتذہ کو کامےاب تقرےبات کے انعقاد پر مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ غےر نصابی سرگرمےاں بھی طالبات کی ذہنی نشوونما کےلئے ضروری ہوتی ہےں، اختتام پر پرنسل کالج نے مہمان خصوصی اور منصفےن مےں تحائف تقسےم کئے۔