بون لیس چکن ہانڈی

پیاز کا آمیزہ بنانے کےلئے اجزائ:پیاز:دو سو پچاس گرام یا دو عدد بڑے سائز کے۔ہلدی:ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔لال مرچ پاﺅڈر:آدھا چائے کا چمچ۔چاپ کیا ہوا لہسن:ایک کھانے کا چمچ۔سفید مرچ:آدھا چائے کا چمچ۔نمک:ایک چائے کا چمچ۔سبز الائچی:تین عدد۔ٹماٹر:دو عدد۔مکھن:چھ کھانے کے چمچ۔سبز مرچیں:تین عدد۔سبز دھنیا©دو کھانے کے چمچ۔سبز پیاز:دو کھانے کے چمچ۔پسا ہوا ناریل:ایک کھانے کا چمچ۔پسے ہوئے بادام :دس عدد۔کریم :دوکھانے کے چمچ۔ترکیب:ایک پین میں پیاز ،ہلدی،لال مرچ،لہسن ،سفید مرچ،نمک،سبز الائچی اور دو کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پیاز گل جائے پھر پین کو چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں ڈال کر ساتھ ٹماٹر اور دو کھانے کے چمچ مکھن یا گھی ڈال کر بلینڈ کرلیں۔پھر مٹی کی ہانڈی میں چار کھانے کے چمچ مکھن اور ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور بلینڈ کیا ہوا پیاز کا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح پکا لیں جب گھی اوپر آجائے تو پکا ہوا چکن ڈال کر اوپر سبز دھنیا ،ناریل ،پسے ہوئے بادام ،سبز مرچیں اور سبز پیاز ڈال کر پانچ منٹ کےلئے دم پر پکائیں اور پھر گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچن صاف کرنے کے چند آسان طریقے 
ہر گھر میں کچن ایسی جگہ ہے جو سب سے زیادہ مصروف ترین ہوتی ہے گھر کے تمام افراد کا لگاتار آنا جانا کچن میں لگا رہتا ہے کبھی پانی کےلئے فریج کا کھولنا بند کرنا ہوتا ہے تو کبھی چیزوں کا زمین پر گرانا معمول ہوتا ہے۔کبھی چکنائی اور تیل میں بنے کھانے تیار ہوتے ہیں تو کبھی برتن کے ٹوٹنے کی آوازیں آتی ہیں غرض یہ صبح ہونے کے ساتھ سے جو کچن کی لائٹ آن ہوتی ہے وہ رات کے آخری پہر بند ہوتی ہے ایسے میں کچن کی صفائی ستھرائی کا ہر وقت خیال کیسے رکھا جائے۔مارکیٹ میں کچن کی فلورنگ سے لیکر ڈش واشر تک سنک ہر سطح کی صفائی کےلئے اشیاءدستیاب ہیں لیکن ان مہنگی چیزوں پر ڈھیروں پیسہ کیوں ضائع کیا جائے جبکہ ان سب داغوں کا آسان حل آپ کے اپنے ہاتھوں میں موجود ہے۔کیسے؟جی ہاں ان سخت داغ دھبوں کی صفائی صرف چند آسان طریقوں سے کی جا سکتی ہے وہ طریقے یہ ہیں۔کچن کی صفائی: کچن سنک میں لگنے والے داغ آسانی سے نکل جائیں یہ ناممکن ہے مگر اس کا ایک آسان حل ہے داغ والے حصے پر ذرا سا ٹوتھ پیسٹ لگا دیں پھر گیلے فوم سے ذرا سا رگڑیں اور صاف نرم کپڑے سے پونچھ دیں داغ صاف ہوجائے گا۔ٹوتھ برش کو کارآمد بنائیں: ٹوتھ برش آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں کے کونے کونے تک جا کر صفائی کرتا ہے تو کیوں نہ اس کی اس خوبی کا فائدہ اٹھائیں پرانے اور استعمال شدہ ٹوتھ برش سے کچن اور برتنوں کی صفائی کریں جہاں عام طور سے آپ کے ہاتھ نہیں پہنچ پاتے۔فریج کی صفائی :فریج اور ڈیپ فریزر کے دروازے صحیح طور سے بند نہ ہونے کی صورت میں گرد آلود ہوجاتے ہیں اور پھر مٹی اور دھول کی ایک تہہ سی اندر جم جاتی ہے اس تہہ کی صفائی بھی اسی کارآمد ٹوتھ برش سے آسانی کے ساتھ ہو سکتی ہے۔صاف اور خشک ٹوتھ برش سے فریج اور ڈیپ فریزر کے دروازوں کی صفائی کریں اور اس کی تہہ میں جمی گرد سے آسانی کے ساتھ پیچھا چھڑائیں۔برتن کی صفائی کےلئے موٹے کپڑے کا استعمال:کاٹن کے کپڑے سے کچن میں موجود مختلف برتنوں کی صفائی آسانی کے ساتھ اور صحیح طریقے سے ہوجاتی ہے چاہے جوسر ہو یا گرینڈر یا ٹوسٹر مشین ہو یا دوسرا سامان پانی سے دھونے کے بعد صاف موٹے کپڑے سے خشک کرلیں برتن صاف اور چمکتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالوں میں مہندی لگانا
بالوں میں مہندی لگانے کےلئے تقریباً تین گھنٹے کےلئے مہندی بھگو دیں ساتھ میں ایک چائے کا چمچہ چینی ،ایک انڈا ،ایک چائے کا چمچ،کلونجی اور چار لونگیں پیس کر ملا دیں۔مہندی لگانے سے پہلے ہمیشہ بالوں میں ذرا سا تیل دو قطرے لیموں کے ملا کر لگائیں اس کے بعد مہندی لگائیں اس سے رنگ اچھا آئے گا٭پسے ہوئے مہندی کے پتوں کو املی کے پانی میں گھول لیں اور ایک گھنٹے کے بعد پیسٹ کو سر میں چار سے چھ گھنٹے کےلئے لگا کر سر دھو لیں٭ایک چھوٹے چقندر کو تھوڑے پانی میں پکا لیں تھوڑی سی اخروٹ کی چھال کا پاﺅڈر اور حنا کے پتے لیکر پیس لیں اور چقندر کا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔چقندر بھینک دیں پیسٹ کو تین چار گھنٹوں میں لگا رہنے دیں جس سے رنگ پکا چڑھتا ہے۔مٹی کی ہانڈی میں پکے سالن کا جو مزا ہے وہ کسی اور برتن میں نہیں اب شہروں میں تو اس کا استعمال تقریباً متروک ہو چکا ہے۔البتہ دیہاتوں میں ابھی بھی دکھائی دیتی ہے۔نئی ہانڈی کو دیرپا بنانے کےلئے اسے استعمال سے قبل چوبیس گھنٹے تک تیل اور نمک لگا کر رکھا رہنے دیں یا پھر چوبیس گھنٹوں کےلئے پانی ڈال کر رکھ دیں۔ہانڈی کو پہلی بار استعمال کرنے کے لئے پائے یا گڑ والے چاول اگر اس میں پکائیں تو یہ زیادہ دیر تک چلتی ہے اور میں لائنیں نہیں بنتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوکونٹ آئس کریماشیائ:آدھا کپ۔وپنگ کریم:دو کپ۔نمک:ایک چٹکی یا چند دانے۔ونیلا ایکسٹریکٹ:دو چائے کے چمچ۔گرم دودھ:ایک کپ۔قنادی چینی:دو کھانے کے چمچ۔ناریل (کوکونٹ) درمیانے درجے کا ایک عدد۔ترکیب:چینی اور نمک گرم دودھ میں ڈال کر اچھی طرح حل کرلیں پھر اس آمیزے کو الیکٹرک بلینڈر میں ڈال دیں اور ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں شامل کرتے جائیںاور اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔پانچ چھ منٹ تک بلینڈنگ کریں پھر اس میں ایک کریم اور ونیلا کا عرق شامل کردیں۔پھر اسے ٹرے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور خوب ٹھنڈا کرکے اس میں قنادی چینی چھڑک دیں ٹھنڈی اور خوش ذائقہ کوکونٹ آئس کریں تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاشلک رائساجزائ: چکن کیوبز:ایک کپ۔شملہ مرچ کیوبز: ایک کپ۔ٹماٹر کیوبز:ایک کپ۔پیاز کیوبز:ایک کپ سرکہ۔چائنیز نمک:ایک چائے کا چمچ۔لال مرچ:ایک چائے کا چمچ۔چلی ساس:ایک چائے کا چمچ۔کچپ:ایک سے چار کپ۔ترکیب:چکن کیوبز میں سرکہ چلی ساس نمک مرچ ڈال کر ڈیڑھ گھنٹے کےلئے رکھ دیں اب شاشلک اسٹک میں ایک پیاز ٹماٹر ،شملہ مرچ اور چکن لگا کر اس کو گرل کر لیں کیچپ ڈالیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔تربوز اور انناس شیکاجزائ: تربوز:آدھا کپ۔شوگر سیرپ:حسب ذائقہ۔برف:آدھا کپ۔پانی:آدھا کپ۔ترکیب:بلینڈر یا فوڈ پروسیسر تربوز،انناس،شوگر ،سیرپ،برف اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں۔ذائقہ چکھ لیں اور اگر مزید ضرورت ہو تو چینی ڈال دیں گلاس میں ڈالیں اور فوراً سرو کریں۔