کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں، سمجھ نہیں آتی ہمسایہ ہم سے خوش کیوں نہیں: بھارتی وزیر داخلہ

جودھ پور(اے این این)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان نوازسرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی،سمجھ نہیں آتی پاکستان ہم سے خوش کیوں نہیں؟،وزیراعظم مودی نے چین کوبتادیاکشمیراوراروناچل پردیش کی ریاستیںبھارت کااٹوٹ انگ ہیں۔جودھ پورمیں بی جے پی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کشمیربھارت کاحصہ ہے اوربھارتی سرزمین پر پاکستان کے حق میں نعرے اورپاکستانی پرچم لہرانے جیسی سرگرمیاں قابل قبول نہیں ایسے افراد کاٹھکانہ جیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوں جوں ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومعمول پرلانے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان سرحدی خلاف ورزی کے ذریعے ان کوششوں کوسبوتاژکرتاہے سمجھ نہیں آتی ہمسایہ ملک ہم سے خوش کیوں نہیں؟۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری مسلح افواج گولی چلانے میں پہل نہیں کریں گی تاہم وہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب ضروردیں گی۔وزیراعظم مودی کے حالیہ دورہ چین کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ سب سے بڑامسئلہ ہے تاہم دورے کے دوران مودی نے واضح کیاہے کہ اروناچل پردیش اورکشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہیں اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
بھارتی وزیر داخلہ