پیرا میڈیکس الائنس 8جون کو محکمہ خزانہ کے خلاف دھرنا دے گا

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ خزانہ کے خلاف 8جون کو دھرنا دیں گے۔پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس لاہور میں صوبائی چیئر ملک منیر احمد کی زیرِ صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 5 جون تک محکمہ خزانہ نے سمری منظور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو مجبوراً 8جون کو وزیرِ اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے محکمہ خزانہ کے خلاف بھر پور احتجاجی دھرنہ دیں گے۔