پاک چین راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق ،قائدین کی مفاہمتی پالیسی کی جیت ہے،افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق ،قائدین کی مفاہمتی پالیسی کی جیت ہے ۔پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں سیاسی جماعتوں نے جس خلوص کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل قدر ہے، قائدین مسلم لیگ(ن) ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ۔تنقیدبرائے تنقید کی سیاست نے اس ملک کا پہلے ہی ستیا ناس کردیا ہے اب حسد اور نفرت کی سیاست مزید نہیں چلے گی ۔