معروف آئی سرجن ڈاکٹر دل محمد مرزا کے نام سے گولڈ میڈل کا اجراء

لاہور(نیوز رپورٹر )’ آفتھالمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان‘‘ نے ملک کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر دل محمد مرزا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے گولڈ میڈل کا اجراء کیا ہے ۔ یہ میڈل ہر سال میڈیکل کی تعلیم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک طالبعلم کو دیا جائے گا۔ ڈاکٹر دل محمد مرزا ریلوے کیرنز ہسپتال سے منسلک رہے ہیں ۔ ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں صدر پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل اور’’ایشیا پیسیفک اکیڈمی آف آفتھالمولو جی‘‘ کی جانب سے ’’ پری وینٹیشن آف بلائنڈ نیس ایوارڈ‘‘ سے بھی نواز جا چکا ہے۔گزشتہ برس پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا ۔