جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام سالانہ ”تقریب درس بخاری شریف“ آج ہو گا

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ”تحفظ حرمین کانفرنس“ اور سالانہ ”تقریب درس بخاری شریف“ آج ہفتہ جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں ہو گا۔ صدارت امیر جماعت حافظ عبدالغفار روپڑی کریں گے ۔ مہمانانِ خصوصی مولانا عبدالوحید روپڑی اور خواجہ سلمان رفیق مشیر صحت پنجاب ہونگے۔