انجمن بہبود مریضاں گنگا رام ہسپتال نے5ماہ میں 687 کینسر اور تھیلے سیمیا کے 102 مریضوں کو ادویات اور طبی سہولیات فراہم کیں

لاہور(نیوزرپورٹر) انجمن بہبود مریضاں گنگام رام ہسپتال نے سال 2014میں 806جبکہ 2015کے پہلے پانچ ماہ میں 653مستحق اور نادار مریضوں کو ادویات اور صحت کی دیگر سہولیات فراہم کیں جن میں کینسرکے 687اور تھیلیسیمیا کے 102مریض شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنگا رام ہسپتال کے ڈائیلائیسز یونٹ میں حبیب بنک کے تعاون سے 8ڈائیلائیسز مشینیں جبکہ اورینٹ کے تعاون سے 11ایئرکنڈیشنرز آنکھوں کے آپریشن تھیٹر میں نصب کر دیئے ہیں ۔