کاہنہ چوروں‘ ڈاکوﺅں کی جنت بن گیا‘ ناقص کارکردگی پر تھانیدار معطل

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ پولےس کی عدم دلچسپی ڈاکو چور چھا گئے وارداتوں مےں سو فےصد اضافہ ڈاکو مختلف علاقوں مےں سر شام ہی ناکے لگا کر شہرےوں کو لوٹنا شروع کردےتے ہےں ڈاکو مزاحمت کرنے پر گولی مارنے سے بھی درےغ نہےں کرتے علاقے مےں خوف و ہراس پاےا جانے لگا ناقص کارکردگی پر اےس اےچ او کاہنہ معطل تفصےلات کے مطابق کاہنہ اور گردونواح مےں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہےں ڈاکوسرشام ہی مختلف سڑکوںپر ناکے لگا کرراہگےروں اور گھروںمےںگھس کر درجنوں وارداتےں کر کے کرڑوں روپے مالےت کے طلائی زےورات نقدی موبائل فون کارےں موٹرسائےکلےںدےگر قےمتی اشےاءلوٹ چکے ہےں ان مےں اکثر وارداتوں کے مقدمات بھی درج نہےں کےے گئے۔
پولےس کی گاڑےاں گشت کرنے کی بجائے تھانے چوکےوں دوستوں ےا منشےات فروشوں اور رسہ گےروں کے ڈےروں پرنظر آتےں ہےںچند روز قبل ڈاکوﺅں نے چوکی سواآصل پولےس کے اہلکاروں پر ڈاکوﺅں نے سےدھی فائرنگ کی لےکن وہ بال بال بچ گئے گذشتہ رات بھی ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے چوکی انڈسٹرےل اےرےا کے انچارج سب انسپکٹر کرامت کو شدےد زخمی کردےا ۔ متعدد شہری ڈاکوﺅں کے ہاتھوں مزاحمت کرنے پر شدےد زخمی ہوچکے ہےں۔