پنجاب میں 29 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل تیسری بار بھی موخر

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 29 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل تیسری بار بھی موخر کرتے ہوئے ایک بار پھر نیا شیڈول جاری کر دیا۔ صوبہ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل 20 دسمبر سے شروع ہونا تھا۔حکومت کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد نیا عمل شروع کیا جائےگا۔ تاہم اساتذہ 20 جنوری سے فارم حاصل کر سکیں گے جس کے بعد انٹری ٹیسٹ 20 فروری کو ہو گا۔ کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 6 سے 17 مارچ تک ہوگا۔
بھرتی موخر