پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، 6 آرڈیننس،7 بل منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ) سہ پہر تین بجے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔ آج سے شروع ہونے والے سیشن میں 6 آرڈیننس ، 7 بل، 4 سالانہ رپورٹس منظوری کے لئے ایوان میں پیش کی جائیں گی ۔