پشاور: چوکی پر دستی بم سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا ‘شبقدر: پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 2 بوریاں بارود برآمد

پشاور+شبقدر (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) یکہ توت کے علاقے میں توحید آباد چوکی کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شبقدر پولیس نے بھاری اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈی ایس پی شبقدر سرکل نے ایس ایچ او تھانہ شبقدر کے ہمراہ کتوزئی میں شیراز خان ولد ذاکر اﷲ کے خالی گھر میں چھاپہ مارا جہاں 2 بوری بارود، 4ڈیٹونیٹرز‘ 20گز پرائم کارڈ آئی ڈی بم پوٹاشیم‘ ایک ایچ ایم جی گن بمعہ چارجر مختلف بور کے 500عدد کارتوس برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔ پولیس تھانہ شبقدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 
دستی بم حملہ