ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے کہا ہے کہ ہر قسم کے ٹیکس 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 30 نومبر تھی۔