نوسربازی کی وارداتوں میں 4 افراد نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر 4 افراد کو نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ دونوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاری اڈا میں ریاض‘ اچھرہ میں یاسین‘ بند روڈ پر اشتیاق اور شادباغ کے علاقہ میں مظفر کو نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرکے نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا۔ چاروں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔