ناقص اشیائ‘ صفائی کا خیال نہ رکھنے پر ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اسد الاسلام مانی کی ہدیات پرفود سیفٹی افسران نے کاروائی کرتے ہوئے راوی ٹاﺅن کی فوڈ سیفٹی آفیسر نے شاہدرہ ٹاﺅن میں واقع علی جنرل سٹور، راﺅ خان ملک شاپ، اچھا ملک شاپ اور ٹمبر مارکیٹ میں واقع جمال دین ملک شاپ کو ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔ ٹمبر مارکیٹ میں واقع مَلک سید ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال،آٹا میں کاکروچ پائے جانے،کھانے کی اشیاءکو فرش پر بغیر ڈھاپنے رکھنے اور برتن دھونے کے صابن کی غیر موجودگی پر ہوٹل سیل کر دیا گیا۔ ماڈل ٹاﺅن میں واقع غوثیہ ملک شاپ اور مغلپورہ میں واقع عدیل ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر سیل کر دیا۔سمن آباد ٹاﺅن کی فوڈ سیفٹی آفیسر نے عارف چوک پہ واقع داتا ہجویری ملک شاپ اور واہگہ ٹاﺅن کے فوڈ سیفٹی آفیسر نے فیضانِ مدینہ ملک شاپ کو بھی غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں نشتر ٹاﺅن کے فوڈ سیفٹی آفیسر نے سکھی پاک ڈیری جو کہ کاہنہ نو میں واقع ہے کو ناقص صفائی، مکھیاں پائے جانے اور غیر معیاری دیسی گھی تیار اور فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔جبکہ کالج روڈ پہ واقع کسان ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔
سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ آج ہوگا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں آج 29 نومبر بروز جمعتہ المبارک استقبالیہ دیا جائے گا۔