مہنگے داموں پٹرول کی فروخت پر 2 پمپ سیل‘ 4 کو جرمانے

فیروز والا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروز والا مس ملیحہ رشید کی نگرانی میں سپیشل مجسٹریٹ انجم ذکا بٹ‘ محمد ادریس ملک ٹی ایم او نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیائ‘ پٹرول فروخت کرنے پر چار پٹرول پمپوں کو 70 ہزار اور آٹھ دکانداروں کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ کم پیمانے پر دو پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے ہیں۔