محمود بوٹی میں گیس چوری میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے شالیمار ویو سکیم نزد عالیہ ٹاﺅن محمود بوٹی میں گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑلیا۔ گزشتہ روز امین خان کی سربراہی میں رشید احمد‘ چودھری اصغر نے کارروائی کی اور غیرقانونی طریقے سے گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ اس غیرقانونی نیٹ ورک کے ذریعے 40 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ ٹیم نے تمام گھروں کی گیس منقطع کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔