فیروزوالہ : ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی

فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک معمر شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شرقپور روڈ پر اٹاری کے قریب تیزرفتاررکشہ نے سڑک کے کنارے کھڑے معمر شخص کو روند ڈالا جو شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چنگ چی رکشہ الٹے سے تین افرا زخمی ہوئے۔