فیروزوالا: 3 خواتین اغوا ایک نے شور مچا کر عزت بچا لی

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ اور ریان پور میں 3 عورتیں اغوا ہو گئیں۔ ریان پور میں افضل نامی نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سال بیٹی (ن) کو اغوا لیا اور فرار ہو گئے۔ شاہدرہ میں منیر نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بابو نامی کی بہو (ر) کو اغوا کر لیا۔ شاہدرہ میں خاتون نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم نذیر فرار ہو گیا۔ امامیہ کالونی میں اویس نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنے محلہ دار کی جواں سالہ بیٹی (ث) کو ورغلا کر اغوا کر لیا۔