عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مالک مکان کی بیوی و دیگر خواتین پر گھر پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست۔ ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی سے 4 دسمبر کو رپورٹ طلب۔ ٭.... ہم زلف کی جانب سے بیوی‘ بچوں کو اغوا کئے جانے پر سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔٭....تین افراد کے مقدمہ میں ملوث 72 سالہ معمر ملزم کے خلاف فیصلہ محفوظ۔٭....نشئی اور ان پڑھ شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔٭....غلط آپریشن کرکے مریض کی ہلاکت میں ملوث شیخ زاید ہسپتال کے ڈاکٹر ہارون‘ ڈاکٹر ہارون ڈار اور ڈاکٹر ذوالفقار کے خلاف دائر استغاثہ میں گواہان کے بیانات قلمبند۔