عدالتی حکم کے باوجود ضلعی ملازمین مستقل نہ کرنے پر ڈی سی او لاہور کی طلبی

لاہور (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود حکومت کے 250 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ فاضل عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو مستقل کرے‘ لیکن عدالتی حکم پر انہیں مستقل نہیں کیا گیا جس پر ملازمین نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی سی او کو وضاحت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔