عدالتی حکم عدولی پر 3 تھانیداروں کی تنخواہیں ضبط

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ 3تھانوں کے ایس ایچ او کی تنخوا بند کرنے کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔جن ایس ایچ او ز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ نواں کو ٹ ،شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاﺅن شامل ہیں ۔مذکورہ افسران کو فاضل عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا حکم دے دی ہے۔