سنگین جرائم میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن‘ 10 ملزم گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے قتل‘ اغوا‘ ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث مفرور دس اشتہاری ملزموں اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک انسپکٹر عبداللہ یوسف پاشا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دس اشتہاری ملزموں بوٹا عرف غفار‘ آصف ‘ نواز‘ ارشد‘ شہباز اور امجد وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر ایس ایچ او عبداللہ یوسف پاشا کے مطابق پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے اشتہاری ملزمان پکڑنے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔