حدود کیس میں ملوث ملزم کو 25 سال قید‘ جرمانے کی سزا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفی نے حدود کیس میں ملوث ملزم کو 25سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم تنویر مقبول کے خلاف کمسن بچی(ن) کوزیادتی کا نشانہ بنانے پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے متاثربچی کے والد محمد گلزار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل کرنے ے بعد چالان عدالت میں جمع کروا رکھا تھا ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم دیا ہے ۔