جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےوالے 2 مسافر پکڑے گئے

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر اٹلی اور جنوبی افریقہ جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر رانا شیواظ اور عارف اقبال نے جنوبی افریقہ کے جعلی ویزا سٹکر پر سفر کرنے والے گوجرانوالہ کے عمر فاروق کو گرفتار کر لیا جبکہ انہی افسران نے میلان (اٹلی) جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر محمد عاصم کو گرفتار کر لیا۔ محمد عاصم شاہد مرزا کے نام کے پاسپورٹ اور شادی کے سرٹیفکیٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری احمد نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانے بھجوا دیا۔