بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کا سامان ورثا کے حوالے، ڈائری شامل نہیں: بہن دلبیر کور

 اٹاری (اے این این) کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدی کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کا سامان ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ بہن دلبیر سنگھ نے کہا کہ سامان میں اس کی ڈائری شامل نہیں ہے۔سامان وصول کرنے والوں میں سربجیت کی بہن دلبیر کور، بیوہ سخپریت اور بیٹیاں سواپندیت اور پونم اور دیگر رشتہ دار شامل تھے۔ سربجیت کے ورثا نے کہا کہ سامان میں وہ ڈائری شامل نہیں ہے جو سربجیت نے دوران حراست لکھی تھی۔ سربجیت کی بہن دلبیر کور نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی حکام سے ڈائری بھی واپس لیں۔
سربجیت کا سامان